اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی میگزین فوربس نے دنیا پر اثر ورسوخ قائم رکھنے والے تہتر افراد کی فہرست جاری کردی۔روس کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات، مشرق وسطیٰ میں ماسکو کی بڑھتی دلچسپی اور اس جیسے دیگر اقدامات نے صدر ولادی میر پوٹن کو دنیا کا طاقت ور ترین انسان بنا دیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا کے صدر اس فہرست میں پہلی دو پوزیشن پر نہیںکیوں کہ دوسرے نمبر پر جرمن چانسلر اینگلا مرکل براجمان ہیں۔صدر براک اوباما فوربس کی اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
طاقت ور لوگوں میں پوپ فرانسس کا چوتھا اور چین کے صدر شی جن پنگ کا پانچواں نمبر ہے۔بل گیٹس چھٹے، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آٹھویں اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نویں نمبر پر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169